جمعه 15/نوامبر/2024

حماس نے طوفان الاقصیٰ کے بارے میں اپنا سرکاری بیانیہ جاری کر دیا

بدھ 31-جنوری-2024

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس نے سات اکتوبر کو اسرائیل کے خلاف کیے جانے والے طوفان الاقصیٰ نامی آپریشن کے حوالے سے اسرائیل اور مغربی دنیا کے گمراہ کن بیانیے کے توڑ کی خاطر تنظیم کا متفقہ سرکاری بیانیہ جاری کیا ہے۔

حماس کے شعبہ نشرواشاعت نے اس بیانیے کو اردو سمیت دنیا کی تمام اہم زبانوں جاری کیا ہے۔ اس کی ایک کاپی مرکز اطلاعات فلسطین کو بھی موصول ہوئی ہے، جسے قارئین کے استفادے کے لیے شائع کیا جا رہا ہے۔

’’طوفان الاقصیٰ ۔۔ ہمارا بیانیہ‘‘ کے عنوان سے جاری کردہ دستاویز 18 صفحات پر محیط ہے جس میں مختلف ابواب کے تحت اس صدی کے سب سے بڑی معرکے کی تفصیل، حقائق اور درست اعداد و شمار پیش کئے گئے ہیں۔ 

دستاویز کے مطابق غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت بلا روک ٹوک جاری ہے۔ ہمارے عوام  نے اس دوران میں آزادی، وقار اور جرأت کے ساتھ طویل ترین قبضے کے خلاف ثابت قدم رہنے کا جو مظاہرہ کیا ہے، اس دوران میں انہوں نے بہادری، شجاعت اور عزیمت کے بے مثال مظاہرے ہی نہیں کیے، بل کہ ایسی تاریخ رقم کی ہے جس نے قابض فوجوں کی آگ اگلتی جنگی مشین اور جارحیت کا جواب اپنے حریت کردار سے دیا ہے۔ 

ہم چاہتے ہیں کہ اپنے عوام اور دنیا بھر کی آزاد اقوام کے سامنے سات اکتوبر 2023 کی سچائی اور اس دن شروع کیے جانے والے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے مقاصد اس کے وسیع پس منظر اور حالیہ تناظر میں پیش کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ سچ کو جھٹلانے کے لئے اسرائیلی ہتھکنڈوں کو بھی واضح کریں جن کا واحد مقصد فلسطینی جدوجہد کو جھٹلانا اور ناجائز قبضے کو آگے بڑھانا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی