جمعه 15/نوامبر/2024

’67‘ الفاظ پرمبنی نام نہاد ’اعلان بالفور‘ کے 100 سال!

ارض فلسطین میں نام نہاد اسرائیلی ریاست کے قیام کی بنیاد سمجھے جانے والے ’اعلان بالفور‘ کو جاری ہوئے آج 100 سال مکمل ہوچکے ہیں۔

اعلان بالفور دراصل اس وقت کے برطانوی وزیرخارجہ آرتھر جیمز بالفور کا 67 الفاظ پر مبنی انگریزی زبان میں لکھا ایک مکتوب تھا جو انہوں نے برطانوی یہودی رکن پارلیمنٹ کو ارسال کیا۔ اس مکتوب میں یہودی رکن پارلیمان کو یہ یقین دلایا گیا تھا کہ برطانیہ فلسطین میں یہودیوں کی ریاست قائم کرنے میں یہودیوں کی مدد کرے گا۔  بعد ازاں یہ مکتوب ’اعلان بالفور‘ کے نام سے مشہور ہوا۔ اگرچہ اعلان بالفور میں فلسطینیوں کے حقوق کی بھی حمایت کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ اسرائیلی ریاست کے قیام کے دوران فلسطینیوں کے حقوق کا خیال رکھا جائے گا،مگر ایک سو سال گذرنے کے باوجود آج تک فلسطینی قوم کو ان کا حق خود ارادایت نہیں دیا گیا۔ برطانیہ کو صہیونی ریاست کا بانی سمجھا جاتا ہے مسلسل صہیونی ریاست کی طرف داری اور فلسطینی قوم کے جائز اور مسلمہ حقوق کو نظرنداز کررہا ہے۔

مختصر لنک:

Copied