شنبه 16/نوامبر/2024

القاعدہ کی وفادار تنظیم کا مصر کے خلاف ’اعلان جہاد‘

اتوار 5-نومبر-2017

مصر میں ایک غیر معروف عسکری تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ  21 اکتوبر کو قاہرہ کے قریب الواحات کے مقام پر 16 پولیس اہلکاروں کو اس کے جنگجوؤں نے قتل کیا تھا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مصری ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ خود کو ’جماعت انصارالاسلام‘ قرار دینے والی تنظیم نے شدت پسند گروپ القاعدہ کا وفادار بتایا ہے اور ساتھ ہی مصرکے خلاف ’اعلان جہاد‘ کیا ہے۔

تاہم تنظیم کی طرف سے اکیس اکتوبر کو سولہ مصری پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا کوئی ثبوت مہیا نہیں کیا۔

اس آپریشن میں ابو حاتم عمادالدین عبدالحمید نامی ایک جنگجو پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔ مصری حکام نے اسے پولیس اہلکاروں پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا تھا۔

خبر ساں ادارے’رائٹرز‘ نے ’انصار الاسلام‘ نامی اس گروپ کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں گروپ کا کہنا ہے کہ الواحات میں عین الاسود معرکہ مصر کے خلاف جہاد کا نقطہ آغاز ہے۔ یہ لڑائی مکمل فتح کے حصول تک جاری رہے گی۔

مصر کے دو سیکیورٹی ذرائع اور ایک طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ شدت پسند گروپ کا اہم کمانڈر عبدالحمید ایک فضائی حملے میں ہلاک کیا گیا ہے۔
انصارالاسلام کا کہنا ہے کہ اس نے پولیس اہلکاروں پرحملے کے لیے راکٹ استعمال کیے تاہم تنظیم کی طرف سے پولیس کے مقتولین کی تعداد نہیں بتائی۔

 

مختصر لنک:

کاپی