پنج شنبه 01/می/2025

پبلک مقامات پراسرائیلی سیکیورٹی گارڈ کو گولی مارنے کا اختیار

منگل 7-نومبر-2017

اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان نے ایک نیا حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں پبلک مقامات جیسے بازاروں، سیاحتی مقامات، ریلوے اسٹیشنوں وغیرہ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کو کسی بھی مشتبہ فلسطینی کو گولی مارنے یا اسے گرفتار کرنے کا اختیار دیا ہے۔

کثیرالاشاعت عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہےکہ سیکیورٹی گارڈز کو پبلک مقامات پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں سے بچنے کے لیے ان کے اختیارات میں توسیع کی گئی ہے۔ کسی بھی مقامی سیکیورٹی گارڈ کو مشتبہ فلسطینی کو گولی مارنے یا اسے گرفتار کرنے کا اختیار ہوگا۔ سیکیورٹی گارڈ پولیس کے آنے تک مشتبہ شخص کو حراست میں رکھ سکتا ہے۔ بعد ازاں اس کی سفارش پر پولیس مشتبہ ملزم کے خلاف قانونی کرنے کی مجازہوگی۔

اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پبلک مقامات پر متعین سیکیورٹی گارٹز کو مشتبہ فلسطینی حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کا اختیار نہ ہونے اور پولیس کے آنے کے انتظار کی وجہ سے فلسطینیوں کو کارروائی کا موقع مل جاتا تھا۔

اخباری رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیکیورٹی گارڈوں کے اختیارات مین توسیع سے عام یہودی آباد کاروں کو تحفظ کا احساس ہوگا۔

مختصر لنک:

کاپی