جمعه 15/نوامبر/2024

عبادت کی آڑ میں 2500 ناپاک صہیونیوں کی قبلہ اول کی بے حرمتی

منگل 7-نومبر-2017

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔  ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ماہ کے دوران عبادت کی آڑ میں 2500 صہیونی شرپسند مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کل سوموار کو 64  اور اتوار کے روز 190 صہیونیوں نے مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ دو ماہ کے دوران 4 ہزار سے زاید یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کی ہے۔ کل سوموار کو دن کے پہلے وقت میں 49 اور دوسرے وقت میں 15 یہودیوں نے اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج  نے مسجد الاقصیٰ میں اتوار کو دن کے پہلے حصے میں دسیوں یہودیوں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ دن کے دوسرے حصے میں قبلہ اول کی بے حرمتی کرنے والوں میں اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کے اہلکار بھی شامل تھے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ کے دروازوں کے باہر تعینات کی گئی اسرائیلی فولیس نے فلسطینی نمازیوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کی شناخت پریڈ کے ساتھ انہیں قبلہ اول میں عبادت کے لیے داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے۔ صہیونی فوج کی جانب سے روکنے پر فلسطینی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے صہیونی فوج اور پولیس کی غنڈہ گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مسجد اقصیٰ کے ’باب السلسلہ‘ کے باہر یہودی آباد کاروں اشتعال انگیز حرکات کیں جس پرفلسطینی شہری سخت مشتعل ہوگئے تاہم قابض فوج اور پولیس نے فلسطینی شہریوں کو یہودیوں کےقریب آنے سے روک دیا۔

قدس پریس کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دو ماہ کے دوران 4 ہزار کے قریب یہودی شرپسند قبلہ اول میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

خیال رہے کہ قبلہ اول کی بے حرمتی اور نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام کی حرمت کی پامالی یہودی اشرار کا معمول بن چکا ہے۔ مقدس مقام کی مسلسل بے حرمتی اسرائیل کی سرکاری سرپرستی اور پولیس و فوج کی مکمل نگرانی میں ہوتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی