چهارشنبه 30/آوریل/2025

شام اور عراق میں حملے امریکا کی ننگی جارحیت ہے:حماس

ہفتہ 3-فروری-2024

 

اسلامی تحریکمزاحمت "حماس” نے عراق اور شام کے خلاف امریکی جارحیت کی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے اسے ایک خطرناک پیش رفت قرار دیا۔ حماس نے کہا کہ امریکی حملے دونوںبرادر عرب ممالک کی خود مختاری کی خلاف ورزی اور ان کی سلامتی اور خطے کے استحکامکے لیے خطرہ ہیں۔

 

حماس نے ہفتے کےروز ایک بیان میں مزید کہا کہ دونوں ممالک کے خلاف امریکی جارحیت قابض دشمن کے توسیعپسندانہ ایجنڈے اور غزہ کی پٹی میں ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف اپنے ہولناک جرائمپر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔

 

حماس نے امریکیصدر بائیڈن کی انتظامیہ کو "عراق اور شام دونوں کے خلاف اس وحشیانہ جارحیت کےنتائج کا ذمہ دارقرار دیا۔

حماس نے کہا کہامریکی جارحیت سے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جرائم پر پردہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیجائے گی۔

 

حماس نے کہا کہ "صہیونیجارحیت کے جرائم روکنے تک خطے میں استحکام یا امن نہیں ہو گا۔ غزہ کی پٹی میں نسلکشی اور نسلی تطہیر کے جرائم غزہ اور ہماری مقبوضہ فلسطینی اور عرب سرزمین پر صیہونینازیوں کے قبضے کو ختم کرنے تک امن قائم نہیں ہوگا۔

 

بیان میں امریکیانتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی جارحانہ پالیسیوں پر نظرثانی کرے اور ریاستوں کیخودمختاری اور عرب عوام کے مفادات کا احترام کرے۔

 

کل جمعہ امریکی سینٹرلکمانڈ (Centcom) نے ایرانیپاسداران انقلاب کی قدس فورس کے خلاف عراق اور شام میں جوابی حملے شروع کرنے کااعلان کیا۔

 

امریکی بیان میںوضاحت کی گئی کہ "امریکی فوجی دستوں نے امریکہ سے شروع کیے گئے طویل فاصلے تکمار کرنے والے میزائلوں سمیت کئی طیاروں کے تعاون سے 85 سے زیادہ اہداف کو نشانہبنایا۔”

 

 

مختصر لنک:

کاپی