چهارشنبه 30/آوریل/2025

اہالیان اسیران کمیٹی کے فلسطینی سربراہ اسرائیلی جیل سے رہا

جمعہ 10-نومبر-2017

صہیونی فوج نے زیرحراست سرکردہ فلسطینی سماجی کارکن اور اہالیان اسیران کمیٹی کے سربراہ کوگذشتہ روز رہا کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اسیران کے اہل خانہ پر مشتمل کمیٹی کے چیئرمین امجد ابو عصب کو گذشتہ روز پانچ ہزار شیکل ضمانت کے عوض رہا کیا گیا۔

خیال رہے کہ امجد ابو عصب کو اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے کئی روز قبل سیکیورٹی مرکز میں طلب کرنے کے بعد حراست میں لے لیا تھا۔ امجد ابو عصب فلسطینی قیدیوں کے اہل خانہ پر مشتمل مقامی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی