شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی کالونی مسمار کرنے کی خفیہ اسرائیلی سازش بے نقاب

منگل 14-نومبر-2017

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ بیت المقدس میں کفر عقب کے مقام پر قائم ایک فلسطینی کالونی میں موجود فلسطینیوں کے درجنوں مکانات کو خفیہ طریقے سے مسمار کرنے کی اسکیم تیار کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی ریاست نے بیت المقدس میں آبادیاتی توازن تبدیل کرنے کے منصوبے کےتحت حارۃ کے مقام پر واقع سیکڑوں مکانات مسمار کرنے اور ہزاروں فلسطینیوں کوبے گھر کرنے کا پلان تیار کیا ہے۔

خیال رہے کہ کفر عقب میں اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کے مکانات کی مسماریوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں نے حارہ کے مقام پر مکانات تعمیر کیے ہیں۔ صہیونی ریاست اب ان فلسطینیوں کو حارۃ کالونی سے بھی نکال باہر کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ ان فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری اور  فلسطینیوں کی جبری ھجرت کی تیاری کی جار ہی ہے۔

عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنےوالے ٹی وی چینل ’ریشت کان‘ کی رپورٹ کے مطابق کفر عقب میں حارہ کےمقام پرفلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کی نگرانی کا عمل بیت المقدس کے اسرائیلی میئر نیر برکات کو سپرد کیا جائے گا۔ انہوں نے حال ہی میں دیوار فاصل سے باہر واقع کئی چھ ٹاور مسمار کردیے تھے۔

صہیونی ریاست حارہ کے مقام پر نہ صرف فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرنے کی تیاری کررہی ہے بلکہ وہاں پر واقع مسجد کو بھی شہید کیا جاسکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی