فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گذشتہ روز کربات اربع یہودی کالونی سے تعلق رکھنے والے آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں کی املاک پر حملہ کیا اور وحشیانہ تشدد کے ذریعے دو فلسطینی بچوں کو زخمی کردیا۔
مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ مسلح یہودی غنڈ گردوں نے اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں فلسطینی شہریوں کے گھروں پر سنگ باری کی۔ سنگ باری کی زد میں آنے والی ایک ایمبولینس کے شیشے ٹوٹ گئے۔
یہودی آباد کاروں کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں دو فلسطینی بچے زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔