چهارشنبه 30/آوریل/2025

جرمنی میں بچوں کی اسمارٹ گھڑیوں پرپابندیوں کیوں لگی؟

جمعہ 24-نومبر-2017

جرمنی کی حکومت نے بچوں کے لیے اسمارٹ گھڑیوں کے استعمال پر پابندی عاید کردی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ’اسمارٹ واچ‘ سے بچے کی جاسوسی کی جاسکتی ہے۔

اخباری رپورٹس کے مطابق اس سے قبل ’نیٹ ورک فیڈریشن ایجنسی‘ نے انہی اسباب کے تحت آن لائن اسمارٹ گڑیا کی فروخت روک دی تھی۔

ایجنسی کی طرف سے والدین کو سفارش کی گئی ہے کہ وہ بچوں کے ساتھ ان اوقات بچوں سے رابطے میں رہیں جب  بچوں نے اسمارٹ گھڑی پہن رکھی ہو۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جرمن حکومت کے فیصلے سے آن لارئن آلات کی خریدو فروخت پر جوہری اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

ایک سیکیورٹی کمپنی کے ایڈوائز کین مونرو کا کہنا ہے کہ بچوں کے زیراستعمال اسمارٹ آلات سے بچوں کی پرائیسوی متاثر ہوسکتی ہے اور ان کی جاسوسی کی جاسکتی ہے کیونکہ اس طرح کے آلات محفوظ نہیں ہوتے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سے مربوط ڈیوائسز یا ایسے آلات جو انٹرنیٹ سے خریدے جاسکتے ہیں وہ غیر محفوظ ہوسکتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی