خلیجی ریاست کویت کی جانب سے فلسطین کے جنگ سے تباہ حال علاقے غزہ کی پٹی میں جنگ سے تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر کے لیے 17 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کی گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی ہاؤسنگ کے وزیر مفید الحساینہ نے بتایا کہ کویت کی طرف سے غزہ کی پٹی میں جنگ سے تباہ ہونے والی صنعتوں کی بحالی اور مکانات کی تعمیر کے لیے17 ملین ڈالرکی امداد فراہم کی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ قطر کی طرف سے جاری کردہ امدادی رقم وزارت ہاؤسنگ کو وصول ہوگئی ہے۔ حکومت کی طرف سے متاثرین کی فہرست جاری کرنے کے بعد انہیں فلسطین نیشنل بنک کے ذریعے امدادی رقوم ادا کی جائیں گی۔
انہوں نے امیر کویت الشیخ الاحمد الجابر الصباح اور کویتی حکومت کی طرف سے امداد فراہم کرنے کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔