شنبه 16/نوامبر/2024

سنہ 2014ء کی غزہ جنگ میں زخمی فلسطینی بچہ دم توڑ گیا

ہفتہ 25-نومبر-2017

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں 2014ء کے دوران اسرائیل کی مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک بچہ تین سال موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 12 سالہ عبدالحمید خالد الزویدی سنہ 2014ء کی جنگ میں شمالی غزہ میں بیت حانون میں اسرائیلی بمباری سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔ اسے غزہ کی پٹی میں متعدد اسپتالوں میں زیرعلاج رکھا گیا مگر وہ گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مختصر لنک:

کاپی