اسرائیلی پولیس نے قومی سلامتی کے سابق وائس چیئرمین کے خلاف رشوت خوری کے الزامات کے تحت مقدمہ چلانے کی سفارش کی ہے۔
عبرانی اخبار ’یسرائیل ھیوم‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے قومی سلامتی کے سابق ڈپٹی چیف ابرئیل بار یوسف کے خلاف رشوت خوری کے الزام میں مقدمہ چلانے کی سفارش کی ہے۔
عبرانی اخبارکے مطابق بار یوسف نے ایک کاروباری شخصیت کو اپنے ایک قریبی عزیز کی کمپنی میں سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرنے کے لیے بھاری رقم رشوت میں وصول کی تھی۔
اخباری رپورٹس کے مطابق بار یوسف پر مائیکل ہرٹزوگ نامی ایک یہودی تاجر سے رشوت وصول کرنے کا الزام عاید کیاگیا ہے۔ انہوں نے جرمن تاجر کو اسرائیلی کمپنی کے ساتھ ڈیل کے لیے سہولت فراہم کرنے کے بدلے میں ان سے بھاری رقم وصول کی تھی۔ بارئیل یوسف نے ہرٹزوگ کو آبدوزوں کی فراہمی کے سودے میں معاونت کی تھی۔
خیال رہے کہ قومی سلامتی کے سابق وائس چیئرمین فوج میں بریگیڈیئر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ وہ نیوی میں آبدوزوں کے امور کے نگران رہے ہیں انہوں نے ایک جرمن تاجر مائیکل ہرٹزوگ کے رشوت وصول کی تھی۔