غزہ کی پٹی کےجنوب میں واقع شہر رفح میں منگل کی شام چھ فلسطینی پولیس اہلکار اس وقت شہید ہوگئےجب اسرائیلی قابض فوج نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی قابضفوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح کے علاقے خربہ العدس میں امداد فراہم کرنے کے لیےفلسطینی پولیس کی گاڑی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اس کے 6 ارکان شہید ہوگئے۔
ذرائع کے مطابقشہید ہونے والے شہداء جہاد لافی یوسف الاخرس، شہید عبدالرحمٰن حسنی العطار، شہیدعبدالعزیز اسامہ اللھوانی، شہید انور فتحی ابو عرب، شہید یاسر شحادہ ابو زہری اورشہید محمد ریاض الشاعر شامل ہیں۔
اسرائیلی قابضفوج جان بوجھ کر شہریوں کو اس وقت نشانہ بناتی ہے جب وہ غزہ کی پٹی میں امدادیٹرکوں کے انتظار میں موجود ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے گزشتہ دنوں اور ہفتوں کے دوراندرجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
اسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سےمسلسل 123ویں روز بھی غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھی ہے، جب کہ اس کے طیاروںنے ہسپتالوں، عمارتوں، ٹاورز اور فلسطینی شہریوں کے گھروں پر بمباری کرکے انہیںسروں کے اوپر تباہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئےہیں۔