مرکزاطلاعاتفلسطین کے عربی سیکشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رزق غرابلی کی اسرائیلی بمباری میں شہادتکے بعد مرکز نے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ان کی شہادت کو اسرائیلی فوجکی طرف سے ایک سوچا سمجھا قتل قرار دیا۔
مرکزاطلاعاتفلسطین کی طرف سے جاری تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر غرابلی کی شہادت دیگردسیوں فلسطینی صحافیوں کی اسرائیلی بربریت میں شہادت کےسلسلے کی ایک تازہ کڑی ہے۔
بدھ کے روزمرکزاطلاعات فلسطین نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے شہید صحافی ساتھی، دانشورڈاکٹر رزق غرابلی کی شہادت پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے شہید کےخاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ ڈاکٹر غرابلی کی شہادت قابض فوج کی جانب سے غزہ میں جاری جنگیجرائم، انسانیت کےخلاف جرائم اور نسل کشی کا پردہ چاک کرنے والے صحافیوں کی زبانبند کرنے کی مایوس کن کوشش ہے۔
بیان میں انسانی حقوقکی عالمی تنظیموں، انسانی حقوق کے اداروں اور صحافتی تنظیموں سےمطالبہ کیا کہ وہڈاکٹر رزق غرابلی کی شہادت کے مجرمانہ واقعے پر آواز بلند کریں اور اسرائیلی دشمنریاست کو ان جرائم پرکٹہرے میں لانے کے لیے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں پوریکریں۔
خیال رہے کہ مرکزاطلاعات اطلاعات فلسطین کےعربی شعبے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رزق غرابلی کو گذشتہ روز غزہ کے جنوبی شہر خان یونسمیں اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید کردیا گیا تھا۔