شنبه 16/نوامبر/2024

عرب ممالک محمود عباس کو اسرائیل سے مذاکرات پر مجبور کر رہےہیں‘

بدھ 29-نومبر-2017

اسرائیل کے کثیرالاشاعت اخبار’اسرائیل ٹوڈے‘ نے مصر اور متعدل عرب ممالک کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس پر اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی بحالی کے لیے سخت دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

اسرائیلی اخبار نے باوثوق ذریعے کے حوالےسے بتایا ہے کہ مصر، اردن، سعودی عرب اور دوسرے خلیجی ممالک دہشت گردی کے خلاف نئے محاذ کھولنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ممالک فلسطینی اتھارٹی پر اسرائیل کے ساتھ امن بات چیت کی بحالی کے لیے سخت دباؤ ڈال رہے ہیں۔

اسرائیلی اخبار نے فلسطینی اتھارٹی صدر دفتر کے ایک عہدیدار کے حوالےسے بتایا ہے کہ خطے کے ممالک کی طرف سے محمود عباس پر اسرائیل کے ساتھ بات چیت کی بحالی کے لیے دباؤ ہے۔ عرب ممالک کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی پر اس لیے مذاکرات کی بحالی کے لیے دباؤ ہے کیونکہ عرب ممالک چاہتے ہیں کہ ان کے لیے اسرائیل کے ساتھ  راہ و رسم بڑھانے کی راہ ہموار ہوسکے۔

مختصر لنک:

کاپی