بھارتی پولیس کے کیا کہنے جو گدھوں کو بھی بدنظمی پھیلانے کے الزام میں نہ صرف گرفتار کرتی بلکہ جیلوں میں قید بھی کرتی ہے۔ بعید نہیں کہ کل کو بھارتی سرکاری کی شہزادی پولیس گدھوں کے خلاف اعلیٰ عدالتوں میں مقدمات بھی چلائے گی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بھارتی اخبارات نے ایک دلچسپ خبر شائع کی ہے اور بتایا ہے کہ پولیس نے شمالی ریاست اتر پردیش میں ایک پارک میں گھاس خراب کرنے اور بچوں کو خوف زدہ کرنے کے لیے الزام میں 8 گدھوں کو گرفتار کرکے چار دن تک حوالات میں بند رکھا۔
تمام گدھوں کو ان کے مالکان کی آمد اور انہیں دوبارہ کھلانہ چھوڑنے کی یقین دہانی کے بعد رہا کیا گیا۔
ایک جیل اہلکار نے بتایا کہ گدھوں نے ایک پارک مکمل تباہ کردیا تھا۔ ہم نے گدھوں کے مالکان سے رابطے کی کوشش کی تو مالکان کی طرف سے جواب دیا جاتا کہ گدھے ان کے نہیں۔
پولیس اہلکارں کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے گدھوں سے حسن سلوک کیا گیا۔ انہیں رہائی تک دن میں دو بارچارہ دیا جاتا تھا۔