برطانیہ کی ایک نجی رئیل اسٹیٹ فرم نے پورا جزیرہ 9 لاکھ ڈالر مں فروخت کے لیے پیش کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ جزیرہ 1700 سال پرانا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’Ynys Faelog‘ نامی جزیرہ 20 ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ اس میں ایک مکان بھی موجود ہے جس میں پانچ بیڈ روم ہیں۔ یہ مکان دراصل ماہی گیروں کے لیے تعمیر کیا گیا تھا مگراب اسے ملکہ وکٹوریا کے حکام میں تبدیل کیا گیا تھا۔
برطانیہ کے شمالی آئیرلینڈ کے سمندر میں واقع جزیرہ جنگلوں سے ڈھکا ہوا ہے۔ اپنے قدرتی حسن کی وجہ سے یہ جزیرہ اپنی مثال آپ ہے۔ جزیرے تک رسائی کے لیے ایک پل بھی تعمیر کیا گیا ہے۔
ایک کمپنی نے یہ جزیرہ 7 لاکھ آسٹریلوی پاؤنڈز میں فروخت کے لیے پیش کیا ہے، امریکی کرنسی میں یہ رقوم 9 الکھ 38 ہزار ڈالر یعنی نو کروڑ 38 لاکھ روپے بنتی ہے۔