شنبه 16/نوامبر/2024

پولیس کی سیکیورٹی میں سیکڑوں یہودی حضرت یوسفؑ کے مزار میں داخل

بدھ 6-دسمبر-2017

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی نگرانی میں سیکڑوں کی بڑی تعداد نے یہودی آباد کاروں نے مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں  حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پردھاوا بولا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی آباد کاروں کو بسوں کے ذریعے بدھ کو علی الصباح غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پرلایا گیا۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج کی بیسیوں گاڑیوں نے نابلس پر دھاوے بولے اور شہریوں کو زدو کوب کیا گیا۔ یہودی آباد کاروں کے دھاوے کے وقت فلسطینیوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود تھی۔ انہوں نے صہیونیوں کو مقدس مقام میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی تو قابض فوج اور پولیس نے فلسطینی شہریوں پر تشدد کرکے انہیں منتشر کردیا۔

 

شمالی نابلس میں بلاطہ قصبے، شاہراہ عمان اور بلاطہ پناہ گزین کیمپ کے اطراف میں چھاپے مارے۔

مختصر لنک:

کاپی