فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں قصرہ کے مقام پر جمعرات کو علی الصبح اسرائیلی فوج کےوحشیانہ کریک ڈاؤن میں 20 فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ اسرائیلی فوک کی 35 گاڑیوں پر سوارسیکڑوں مسلح اسرائیلی فوجیوں نے سونگنے والے تفتیشی کتوں کے ہمراہ قصرہ قصبے پر دھاوا بول دیا اور غیر مسبوق کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ گھر گھر تلاشی کی کاررائیوں میں لوٹ مار اور توڑپھوڑ کے ساتھ بچوں اور خواتین کو زدو کوب کیا۔ اس دوران بیس فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
گرفتار فلسطینیوں کی شناخت محمد ابراهيم فايز حسن، رماح إبراهيم فايز حسن، رضوان قاسم شحادة حسن، أدهم نعمان قاسم كنعان، محمد جودت عارف عودة،محمد شحادة عبد الرازق عودة،7- رأفت رمضان عفانة عودة، هيثم أيمن عقلة حمدان، ربحي محمد شاكر سمارة، يزن محمد شاكر سمارة، مراد محمد شاكر سمارة، أكرم تيسير داود عودة،،محمد إبراهيم أحمد وادي،رمزي أحمد فتحي حسن،رامي يوسف فايز حسن، يزن رامي يوسف حسن، قصي محمود عبد الرحمن أبو ريدة، سنيور شريف عبد العزيز عودة، محمد نصر ربحي حسن اورعلان صايل ربحي حسن کوحراست میں لے لیا گیا۔