شنبه 16/نوامبر/2024

امریکا کے بعد دیگردو ممالک بھی سفارت خانے القدس منتقل کرنےکو تیار

جمعہ 8-دسمبر-2017

اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنےوالے ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے بعد بعض دیگر ممالک بھی اس میدان کود پڑے ہیں۔

ریڈیو ’ریشیت بیٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کے صدر رویڈو ریگو دوتیرتے نے اسرائیلی حکومت کو ایک برقی پیغام بھیجا ہے جس میں امریکی صدر کے القدس کے بارے میں فیصلے کی تائید کے ساتھ کہا گیا ہے کہ فلپائن بھی تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے پر غور کررہا ہے۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریر میں مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دے کرپوری دنیا میں اشتعال پھیلا دیا تھا۔

ریڈیو رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرقی یورپ کا ایک ملک بھی اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کے لیےتیا ہے تاہم اس ملک کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی