جمعه 15/نوامبر/2024

نیو یارک، فلسطین کے حامی مظاہرین کا میوزیم آف ماڈرن آرٹ پر دھاوا

پیر 12-فروری-2024

 

امریکا میںانسانی حقوق کے سینکڑوں کارکنوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئےاتوار کی صبح  امریکی ریاست نیویارک کے مینہٹن میں واقع "میوزیم آف ماڈرن آرٹ” کی عمارت پر دھاوا بول دیا۔ مظاہریننے اسرائیلی قابض فوج کی غزہ پر چڑھائی بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کےخلاف اسرائیلی انتقامی سیاست بند کرنے کا مطالبہ کیا۔


مظاہرین نے عجائب گھر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے بعض ارکان کے استعفیٰ کا مطالبہکرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ فلسطین میں "صیہونی قابض فوج کی کارروائی اور نسل کشی” کی حمایت کرتے ہیں۔

 

مظاہرین نے سیاہبینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا ’’ثقافتی میدان میں کام کرنے والے غزہ کے ساتھکھڑے ہیں‘‘۔ انہوں نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور اسرائیل کے ساتھ "تکنیکی ملیبھگت” کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

 

کارکنوں نے ایک بیانجاری کہا کہ "جبکہ جدید آرٹ کا میوزیم تبدیلی اور تخلیقی صلاحیتوں کے نظریاتکا دفاع کرتا ہے اور بورڈ آف ٹرسٹیز براہراست صہیونی قابض ریاست کو فنڈ فراہم کرتے ہیں”۔

 

میوزیم آف ماڈرنآرٹ نے اپنی گیلریوں کو عوام کے لیے بند کر دیا، جب 500 سے زائد فلسطینی حامیمظاہرین نے عمارت کی دوسری منزل کی لابی پر قبضہ کر لیا اور ایک زبردست مظاہرہ کیا۔

 

فلسطینی کاز کیوکالت کرنے والے بہت سے گروہوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے مظاہرے کے انعقاد میںحصہ لیا اور مظاہرے میں مختلف حربے شامل تھے۔

 

جارحیت کے آغازسے اب تک 28176 شہید ہو چکے ہیں۔

 

غزہ میں فلسطینیوزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں 14 خاندانوں کا قتل عامکیا، جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 112 شہید اور 173 زخمی ہوئے۔

 

اس طرح گذشتہاکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 28 ہزار 176 شہید اور 67 ہزار784 زخمی ہوچکے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی