جمعه 15/نوامبر/2024

چین کا اسرائیل سے رفح میں اپنی جارحیت بند کرنے کا مطالبہ

بدھ 14-فروری-2024

 

چین نے قابض اسرائیلیریاست سے مطالبہ کیا کہ وہ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح کے خلاف جلد از جلد اپنیفوجی کارروائیاں بند کرے اور مزید شدید انسانی تباہی کو روکے۔

 

چینی وزارت خارجہنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیجنگ رفح شہر میں ہونے والی پیشرفت پر گہری نظر رکھےہوئے ہےشہریوں کو نشانہ بنانے والے تمام اقدامات کی مذمت کرتا اور بین الاقوامیقوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ ’’ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی فوجی کارروائیاں جلد از جلدختم کرے اور بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں سے بچنے اور رفح میں مزید شدید انسانی تباہیکو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔‘‘

 

اتوار کو اسرائیلیبراڈکاسٹنگ کارپوریشن نے کہا کہ اسرائیلی قابض فوج نے رفح میں زمینی آپریشن شروعکرنے کے آپریشنل پلان کی منظوری دے دی ہے جو کہ متاثرہ غزہ میں بے گھر ہونے والوںکی آخری پناہ گاہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی