پنج شنبه 01/می/2025

ٹرمپ کا’اعلان القدس‘ عالم اسلام کےخلاف اعلان جنگ ہے: صبری

پیر 11-دسمبر-2017

ممتاز فلسطینی عالم دین علامہ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دینا عالم اسلام کے خلاف کھلا اعلان جنگ ہے۔

مرکز اطلاعا ت فلسطین کے مطابق  الشیخ عکرمہ صبری نے ایک بیان میں کہا کہ پوری دنیا میں ہونے والے احتجاج نے یہ ثابت کیا ہے کہ القدس صرف فلسیطنیوں کا نہیں بلکہ پورے عالم اسلام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دینا پاگل پن ہے عالم اسلام ایسا کوئی فریب قبول نہیں کرے گا۔

الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی قوم پر قبلہ اول اور القدس کے دفاع کے لیے جدو جہد جاری رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ چاہے فلسطینیوں کو ہر قیمت پر القدس کا تحفظ کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی تکبر اورغرور حقائق نہیں بدل سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایمان ہے کہ القدس کا تعلق آسمان اور مکہ مکرمہ سے ہے اور اس سے دست برداری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کا کوئی راستہ نہیں رہا ہے۔ امریکا نے القدس اسرائیل کو دے کر فلسطینیوں اور مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی