شنبه 16/نوامبر/2024

بیت المقدس میں اردن کے تاریخی کردار کو بھلایا نہیں جاسکتا: ھنیہ

جمعرات 14-دسمبر-2017

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اردنی پارلیمنٹ کے سپیکر عاطف الطراونہ سے بات کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس اور دیگر مقامات مقدسہ کی حفاظت کے لئے اردن کی جانب سے ادا کئے جانے والے کردار کی تعریف کی۔

اس موقع پر اسماعیل ھنیہ نے فلسطینیوں کو بسانے کے لئے متبادل زمین کے موقف کو بھی مسترد کیا۔

اسماعیل ھنیہ کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ حماس رہنما نے طراونہ سے مطالبہ کیا کہ اردن امریکا کے فیصلے کے خلاف کوششوں کو مزید توانا کرنے کے لئے تمام قوتوں کو یکجا کرے۔

اس موقع پر اردن کے سپیکر اسمبلی کا کہنا تھا کہ اردن کے باشندوں کے لئے قضیہ فلسطین اولین ترجیح ہے۔

مختصر لنک:

کاپی