چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں آج’دفاع القدس‘ کے لیے ملین مارچ کا انعقاد

جمعہ 15-دسمبر-2017

فلسطین کی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی اپیل پر آج غزہ کی پٹی میں ’دفاع القدس‘ ملین مارچ منعقد کررہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ملک کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی اپیل پر گذشتہ دنوں اعلان کیا گیا تھا کہ جمعہ پندرہ دسمبر کو غزہ میں دفاع القدس، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے اور امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کے اعلان کے خلاف ملین مارچ منعقد کیا جائے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین کی مذہبی جماعتوں کی طرف سے قائم کردہ فالو اپ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں منعقد ہونے والے ملین مارچ میں غزہ بھر سے شہری شرکت کریں گے۔ بیت حانون اور رفح گورنریوں سمیت تمام گورنریوں سے شہریوں بڑی تعداد میں آج ملین مارچ میں شامل ہو رہے ہیں۔ ملین مارچ کا آغاز شاہراہ صلاح الدین سے ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نماز جمعہ کے بعد مختلف مقامات سے ریلیوں اور جلوسوں کی شکل میں فلسطینی شہری شاہراہ صلاح الدین پر جمع ہوں گے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے خلاف ملین مارچ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 6 دسمبر 2017ء کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیا تھا، جس کے بعد فلسطین سمیت پوری دنیا احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

مختصر لنک:

کاپی