فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی ریاست کے قائم کردہ نام نہاد بلدیہ نے شہر کے مشرقی قصبے سلوان میں ایک مقامی فلسطینی ھیثم ابو رموز سے اس کا مکان زبردستی مسمار کردایا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سلوان فالو اپ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز قابض صہیونی بلدیہ کے حکام نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سلوان ٹاؤن میں ابو رموز شہری کے مکان کا محاصرہ کیا اور مکان کے مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں سے مکان مسمار کریں ورنہ مکان مسمار نہ کرنے پرانہیں بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔ صہیونی حکام کا کہنا ہے یہ مکان اسرائیلی بلدیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کیا گیاہے، اس لیے اسے فوری طور پرمسمار کرنے کا حکم دیا جا رہا ہے۔ مالک مکان کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام نے اسے نوٹس جاری کیاتھا جس میں کہا گیا تھا کہ اس نے یہ مکان کود مسمار نہ کیا تو اسے اس کےعوض 50 ہزار شیکل جرمانہ ادا کرن ہوگا۔