جمعه 09/می/2025

فلسطین میں غیرمعمولی خشک سالی، ماہرین حیران، عوام پریشان!

بدھ 20-دسمبر-2017

فلسطین میں سردیوں کے موسم میں خوب بارشیں ہوتی ہیں اور پہاڑی علاقوں پر برف باری ہوتی ہے مگر رواں سال کے موجودہ سیزن میں ابھی تک بہت کم بارشیں ہوئی ہیں۔ جو فلسطین کا قریبا  60 فی صد علاقہ بارشوں سے محروم ہے جو خشک سالی کا شکار ہے۔ 

فلسطینی ماہر موسمیات عاصم عصیدہ کا کہنا ہے کہ سردیوں کا موسم خوب بارشوں کے حوالے سے مشہور ہے مگر رواں سال ابھی تک صرف15 فی صد بارشیں ہوئی ہیں۔ وہ موسم میں آنے والی اس حیران کن تبدیلی پر پریشان ہیں۔ گذشتہ تین ماہ میں صرف 30 فی صد بارشیں ہوئیں۔

عصیدہ کا کہنا ہے کہ یہ غیرمعمولی اورغیرمسبوق کیفیت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نابلس کے علاقے میں سالانہ بارشوں کا تناسب 650 ملی میٹر ہوتا ہے جب کہ رواں سال موسم سرما میں صرف 60 ملی میٹر بارشیں ہوئی ہیں۔

ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ اگرآنے والے ایام میں بھی بارشیں نہیں ہوتیں تو اس کے نتیجے میں اگلا پورا سال خشک سالی کی نذر ہوسکتا ہے۔ موسم بہار کی آمد آمد ہے اور اگر اس سیزن میں بارشیں نہ ہوئیں تو اس کے نتیجے میں زیرزمین پانی سطح اور نیچے چلی جائے گی جب کہ چشمیں بھی خشک ہو جائیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی