چهارشنبه 30/آوریل/2025

جسمانی چکنائی ختم کرنے کے 6 موثر ہتھیار

جمعہ 22-دسمبر-2017

ہم میں سے کوئی بھی بے ڈھول جسم، موٹے اور بڑھے ہوئے پیٹ اور توند کا خواہاں نہیں مگر ہردوسرا شخص موٹاپےاور پیٹ کے اندر جمع چکنائی سے پریشان دکھائی دیتا ہے۔

یہ رپورٹ پڑھنے کے بعد بڑی توند اور چکنائی سےپریشان افراد کو ایک نیا حوصلہ ملے گا اور بڑھتے پیٹ سے نجات پانے کی راہ ہموار ہوگی۔

ناریل کا تیل

ناریل کا تیل اپنےاندرکم چکنائی کی وجہ سے توند کم کرنے اور جسمانی چربی میں اضافہ روکنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ ناریل کا تیل جگر کو بھی تقویت دیتا ہے اور خوراک کو ہضم کرنے میں مدد دینے کے ساتھ پیٹ، معدے اور انتڑیوں میں چکنائی جمع ہونے سے روکتا ہے۔

ڈیپریشن سے بچیں

ڈی پرییشن کے ہارمون جسم میں کوٹیزول کی مقدار بڑھا دیتے ہیں جو جس میں دائمی موٹاپے کا موجب بنتی ہے۔ ہاضمے کے نظام کو سست کرتی اور کھانے کی اشتہا اور رغبت بڑھا دیتی ہے۔

ڈی پریشن سے نجات کے لیے یوگا، ہلکی پھلکی مگر متواتر ورزش، گرم پانی سے نہانا مفید ہے۔

سبز چائے

سبز چائے کو چکنائی کا دشمن کہا جاتا ہے۔ سبز چاہے میٹا بولزم کے عمل میں معاون، جگر کو تقویت دینے اور چربی اور چکنائی کو جلانے میں مدد دیتی ہے۔ ماہرین روزانہ پانچ سے چھ کپ سبز چائے نوش کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔

بھرپور نیند

چکنائی کم کرنے اور چربی جلانے کے  ہلکے پھلکے اعمال میں بھرپور نیند بھی شامل ہے۔ ہر رات کم سے کم آٹھ سے نوگھنٹے سونا ڈی پریشن کے ہارمونزکم کرنے اور انسولین کی بقاء کی ضمانت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بھرپور نیند زیادہ سے زیادہ حرارے جلانے کا ذریعہ ہے۔

ہلدی

ہلدی میں کرکومین نامی زرد مادے کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو انفکشن سے نجات میں معدد ہے۔ روزانہ اس کےدو کیپسول یا اس کا تازہ پاؤڈر کی کچھ مقدار تمام کھانوں کے ساتھ میٹا بولزم میں مدد دیتی ہے۔

پانی

روزانہ کم سے کم آٹھ گلاس پانی نظام انہضام کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں پیٹ کے پھولنے سے بھی نجات ملتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شوگر ملے مشروبات کے بجائے سادہ پانی آپ کا وزن کم کرنے میں مدد دے گا۔

مختصر لنک:

کاپی