چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیلوں میں عمر قید کے سزایافتہ فلسطینیوں کی تعداد 531

جمعہ 22-دسمبر-2017

فلسطین میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے صہیونی زندانوں میں عمرقید کے سزا یافتہ فلسطینیوں کی تعداد 531 ہوگئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مطابق  رواں سال کے دوران اب تک کئی فلسطینیوں کو اسرائیلی عدالتوں سے عمر قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق 1228 فلسطینیوں کو 10 سال  سے زاید اور عمر قید سے کم سزائیں دی گئیں ہیں۔ 481 فلسطینیوں کو 20 سال سے زاید، 452 کو 15 سے 20 سال قید ،295 کو 10 سے 15 سال،1351 کو 10 سال،380 کو 5سے 10 سال  اور 971 کو ایک سے پانچ سال قید کی سزائیں دی گئی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی