چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنرل اسمبلی کی قرارداد حق، انصاف اور تاریخ کی فتح ہے:ھنیہ

ہفتہ 23-دسمبر-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے جنرل اسمبلی میں بیت المقدس کے حق اور اسے اسرائیل کا دارالحکومت بنائے جانے کے خلاف منظور ہونے والی قرارداد کو فلسطینی قوم، انصاف،حق اور تاریخ کی فتح قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینیوں کے حق کی حمایت میں رائے دینے والے ممالک کا موقف قابل تحسین ہے۔ ان ممالک نے فلسطینیوں کی حمایت میں آواز بلند کرکے امریکی تکبر اور سیاسی جارحیت، اور دھمکی آمیز زبان کا بھرپور جواب دیتے ہوئے یہ ثابت کیا ہے کہ اصول اور حقوق کی جنگ مفادات سے زیادہ مضبوط ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جنرل اسمبلی کی قرارداد تسلیم کرے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران بتی المقدس کے حوالے سے ایک قرارداد پیش کی گئی تھی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیت المقدس سے متعلق فیصلے کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ قرارداد کی حمایت میں 128 ملکوں نے رائے دی جب کہ نو ملکوں نے مخالفت اور 35 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

مختصر لنک:

کاپی