چهارشنبه 30/آوریل/2025

دو تہائی امریکی قضیہ فلسطین بارے غیرجانب داری کے حامی:رپورٹ

اتوار 24-دسمبر-2017

امریکا کے مقبول اور عالمی شہرت یافتہ ٹیلی ویژن نیٹ ورک ’سی این این‘ کی جانب سے کرائے گئے رائے عامہ کے ایک جائزے میں امریکی عوام کی اکثریت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیل نوازی پر مبنی پالیسی کو مسترد کردیا ہے۔

’سی  این این‘ کی جانب سے کرائے گئے سروے میں کہا گیا ہے کہ دو تہائی امریکی شہری تنازع فلسطین کے حوالے سے غیر جانب داری کے حامی ہیں۔ جب کہ امریکیوں کی اکثریت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنائے جانے کو مسترد کردیا ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق امریکی عوام ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کے معاملے میں تقسیم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 49 فی صد امریکیوں نے القدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کی حمایت کی ہے جب کہ 46 فی صد نے ٹرمپ کے اعلان القدس کی مخالفت کی ہے۔

سروے  کے مطابق امریکیوں کی دو تہائی اکثریت مشرق وسطیٰ کے تنازع میں کسی ایک فریق کی طرف داری کی مخالف ہے۔ جب کہ 24 فی صد نے اسرائیل کا ساتھ دینے اور دو فی صد نے فلسطینیوں کا ساتھ دینے پر زور دیا ہے۔

یہ سروے جائزہ 14 دسمبر سے 17 دسمبر تک جاری رہا۔ اس میں سروے میں ایک ہزار سے زاید امریکی شہریوں کی رائے لی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی