چهارشنبه 30/آوریل/2025

دوران حراست شدید سردی میں رکھا جاتا ہے:فلسطینی بچی کی فریاد

منگل 26-دسمبر-2017

اسرائیلی عدالت نےملٹری پراسیکیوٹر کی درخواست پر ایک کم عمر فلسطینی بچی کی مدت حراست میں غیرمعینہ مدت تک توسیع کردی ہے۔ دوسری جانب عدالت میں پیشی کے موقع پر 16 سالہ عہد تمیمی نے شکایت کی کہ دوران حراست اسے شدید سردی میں رکھا جاتا ہے۔ گرفتاری کے بعد وہ مسلسل سرد کوٹھڑی میں پابند سلاسل ہے۔

مرکزاطلاعات  فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ بدھ کو گرفتاری کے بعد عہد تمیمی سے تفتیش نہیں کی گئی۔ اس پراعصابی دباؤ بڑھانے کے لیے مدت حراست میں توسیع کی جا رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی بچی عہد تمیمی کو گذشتہ ایام میں ایک تفتیشی کمرے میں تنہائی میں رکھا گیا جہاں اسے سردی سے بچنے کے لیے کوئی سہولت نہیں دی گئی۔ اس دوران اس سے کسی قسم کے سوال جواب نہیں کیے گئے۔

ننھی فلسطینی اسیرہ کی دفاعی باڈی کا کہنا ہے کہ تفتیش میں مسلسل تاخیر بھی تفتیش کا حصہ ہے۔ اس حربے کا مقصد عہد پراعصابی اور نفسیاتی دباؤ ڈالنا ہے۔

خیال رہے کہ عہد تمیمی کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ بدھ کو دو اسرائیلی فوجیوں کوتھپڑ مارنے کے الزام میں حراست میں لیاتھا۔ بعد ازاں اس کی ایک ساتھی اور تمیمی کے والد کو بھی حراست میں لیا گیا۔ التبہ والد کو بعد ازاں رہا کردیا گیا تھا۔

خود عہد تمیمی نے شکایت کی ہے کہ دوران حراست سردی سے بچنے کے لیے اسے کسی قسم کے گرم کپڑے مہیا نہیں کیے گئے۔ اس کے گھر کی طرف سے بھجوائے گئے گرم کپڑے بھی اس تک نہیں پہنچائے گئے۔

مختصر لنک:

کاپی