چین میں گدھوں کو کئی مقاصد کے لیے استعمال میں لایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چینی تاجر پڑوسی ملکوں کے ساتھ ساتھ دور دارز کے ممالک سے بھی گدھوں کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق چین کی بدولت نائیجیریا میں بھی گدھوں کا کاروبار، ان کی نگہداشت اور پرورش میں غیرمعمولی اضافہ ، گدھوں کی طلب اور ان کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
چین میں گدھوں کو خوراک، ادویات، کاسمیٹک اور زراعت جیسے شعبوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
ان تمام ضروریات کے پیش نظر چین نے نائیجیریا سے گدھوں کی درآمدات شروع کی ہیں۔ آبادی کے اعتبار سے اس بڑے ملک کی ضروریات کے پیش نظر نائیجیریا بیجنگ کو گدھوں کا افریقی ممالک میں ایک بڑا درآمد کندہ بن کر ابھرا ہے۔
نائیجیریا میں گدھوں کے ایک فارم کے مالک ابراہیم مائکجاکی نے کہا کہ بعض افریقی ممالک کی طرف سے چین کو گدھوں کی فروخت پر پابندی ہے جب کہ ان کے ملک میں ایسی کوئی پابندی نہیں۔ اس لیے ہمارےہاں گدھوں کا کاروبار پھل پھول رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گدھوں کی قیمتیں تین سے چار گنا تک بڑھ گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہمارے ہاں گدھے کی قیمت 40 ڈالر تھی اور آج کل یہ قیمت 150 سے200 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔
برطانیہ میں قائم ’The Donkey Sanctuary‘ کے مطابق پوری دنیا میں گدھوں کی تعداد 5 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔