پنج شنبه 01/می/2025

جرمنی میں 40 مسلمان خواتین کی کڑی نگرانی

جمعرات 28-دسمبر-2017

جرمنی کی ریاست الرائن ۔ سٹفالیا میں محکمہ داخلہ کے حکانے بتایا سلفی مسلک کی چارلیس خواتین کی کڑی نگرانی رکھی جا رہی ہے۔

محکمہ داخلہ کے انٹیلی جنس چیف پورکھارڈ فرائر نے بتایا کہ سلفی مسلک کی بعض شدت پسند مسلمان خواتین پر کڑی نظررکھی جا رہی ہے، کیونکہ وہ ممکنہ طور پر سخت گیر گروپوں کےزیرحراست مردوں کی جگہ گروپوں میں شامل ہوسکتی ہیں۔

مسٹر فرائر کا کہنا تھا کہ ’الاخوات‘ گروپ سے وابستہ چالیس خواتین کو کڑی نگرانی رکھےجانےوالے افراد میں شامل کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام خواتین سوشل میڈیا پر سرگرم رہی ہیں اور ان کے سلفی مسلک کے ہزاروں فالورز ہیں۔

تاہم حکام نے ان مسلمان خواتین پر کوئی خاص الزام عاید نہیں کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی