جمعه 15/نوامبر/2024

’ناسا‘ کی 2017ء میں جاری 10 سب سے مقبول تصاویر!

منگل 2-جنوری-2018

امریکا کے خلائی تحقیقاتی ادارے’ناسا‘ نے سال2017ء کے دوران ویسے تو خلاء سے لی گئی بے شمار تصاویر جاری کیں مگر انسٹا گرام پر مشہور اور پسند کی جانے والی دس تصاویر کو سب سے زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی۔

سب سے زیادہ پسند کی جانے والی تصاویر میں امریکی ریاست ’مونٹانا‘ جزیرہ ’کاسکیڈ‘ میں ہونے والے مکمل سورج گرہن کی تصویر کو پہلی بہترین اور مقبول ترین تصویر قرار دیا گیا۔

دوسرے نمبر پر بہترین تصویر کا درجہ چاند گرہن کی ایک تصویر کو ملا۔ تیسری مقبول تصویر خلائی سائنسدان مارک تھامس فانڈی ہائی کی تصویر جس  خلاء سے رات کے وقت زمین کی ناسا کے خلائی شٹل سے لی گئی تھی۔ ذیل میں ایک ویڈیو کی شکل میں ناسا کی گذشتہ برس کی مقبول تصاویر پیش ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی