فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ دسمبر کے مہینے میں غرب اردن کے مختلف شہروں میں صہیونی فوج کی دہشت گردی میں چار فلسطینی شہید، ہزاروں زخمی اور سات سو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دسمبر 2017ء کے دوران غرب اردن کے تمام شہروں میں اسرائیلی فوج کی روز مرہ کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ فلسطینی شہریوں کی گرفتاریاں، سفرپرپابندیاں، املاک کی ضبطی، اداروں کی بندش اور سماجی سرگرمیوں پر پابندی جیسے جرائم کا تسلسل جاری رہا۔
دسمبر میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں غرب اردن میں چار فلسطینی شہید، 3464 زخمی ہوئے جب کہ 700 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
غرب اردن میں 213 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ غرب اردن اور القدس سے گرفتار کیے گئے 60 فلسطینی بدستور پابند سلاسل ہیں۔
چھاپوں کے دوران 532، گھروں میں گھس کر 213، الخلیل شہر سے 102 اور چیک پوسٹون سے 467 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔