جمعه 15/نوامبر/2024

حزب اللہ گیس کی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتی ہے:اسرائیل

جمعہ 5-جنوری-2018

اسرائیل کے سینیر فوجی حکام خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ اسرائیل کے گیس پلانٹ کو نشانہ بنا سکتی ہے۔

عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’ہارٹز‘ کے مطابق سینیر فوجی افسران کا کہنا ہے کہ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ جنگ کی صورت میں اسرائیل کی گیس تنصیبات کو نشانہ بنا سکتی ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق عسکری قیادت کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے ماہرین اور جنگجو جدید عسکری صلاحیتوں اور جنگی وسائل سے لیس ہیں۔ ان کے پاس درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل موجود ہیں جو اسرائیل کی گیس تنصیبات کو تباہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ حزب اللہ کہیں بھی اسرائیل کی معاشی تنصیبات پر حملے کرسکتی ہے۔

اسرائیلی نیول چیف جنرل ایلی شریپٹ کا کہنا ہے ک حزب اللہ نے تمام اطراف میں ایک ساتھ سمندر میں حملہ کرنے والا جدید ترین نظام حاصل کر رکھا ہے۔ اس تزویراتی نظام کے ذریعے حزب اللہ اسرائیل کی بحری تنصیبات کو نشانہ بنا سکتی ہے۔

اسرائیلی جنرل نے اخبار میں ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں انہوں نے حزب اللہ کے جدید میزائل سسٹم پر روشنی ڈالی ہے اور بتایا ہے کہ حزب اللہ نے بہترین میزایل بیڑا تیار کر رکھا ہے۔ حزب اللہ کے پاس کثیر تعداد میں راکٹ اور میزائل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی