ماہرین ارضیات و ماحولیات نے ایک نئے مطالعے میں بتایا ہے کہ مسلسل خشک سالی اور بلند درجہ حرارت کے نتیجے میں کرہ ارض کی 20 سے 30 فی صد اراضی بنجر ہوجائے گی۔
تحقیقی مطالعےمیں کہا گیا ہے کہ صنعتی انقلاب سے قبل اور اس کے بعد کے درجہ حرارت میں غیرمعمولی فرق پایا جا رہا ہے۔ صنعتی انقلاب کے بعد عالمی سطح پر درجہ حراست میں دو درجے کا اضافہ ہوا ہے۔
درجہ حرارت میں اضافے کا نیا اندازہ 2015ء میں فرانس میں ہونے والی ایک کانفرنس کے دوران پیش کیا گیا تھا، مگر نئی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ تباہ کن ماحولیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے لیے کسی قسم کے موثر اقدامات نہیں کیے گئے۔ خشک سالی میں اضافے، بارشوں میں کمی اور زمین کے اندر پانی کی سطح کے نیچے چلے جانے کے باعث سطح زمین پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔
یہ نئی تحقیق سائنسی جریدے’کلائیمیٹ چینجگ‘ میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ خشک سالہ، کیلیفورنیا کے جنگلوں میں لگنے والی آگ جیسی صورت حال کرہ ارض پر زمین کو بنجر بنانے کا موجب بنے گی۔
رپورٹ میں 27 نمونے پیش کیے گیے ہیں اور کہا گیا ہے کہ زمین کو بنجر ہونے سے بچانے کے لیے بین الاقوامی سطح پر آگاہی مہم چلانے کی اشد ضرورت ہے۔