شنبه 16/نوامبر/2024

بارش کے باوجود فلسطین میں ٹرمپ کے اعلان القدس کے خلاف مظاہرے

ہفتہ 6-جنوری-2018

فلسطین کے مختلف شہروں میں کل جمعہ کے روز امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قراردیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بارش کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور جلوس نکالے گئے۔

سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں بلعین کے مقام پر نکالا گیا جس میں سیکڑوں شہریوں نے سخت سردی اور بارش میں بھی مظاہرے میں شرکت کی۔

نماز جمعہ کے بعد نکالے گئے اس مظاہرے میں شریک شہریوں نے اسرائیلی ریاست کی طرف سے قائم کردہ دیوار فاصل کی طرف مارچ کیا۔ اس موقع پر غیرملکی رضاکاروں، انسانی حقوق کے مندوبین اور اسرائیل کے امن کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطینی قومی پرچم، بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے خلاف شدید نعرے درج تھے۔

رام اللہ کے علاوہ فلسطین کئی دوسرے شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ شہریوں کی بڑی تعداد بارش کےباجود مظاہروں میں شریک ہوئی۔

مختصر لنک:

کاپی