عرب لیگ کے زیراہتمام کل جمعہ کو چھ عرب ممالک کے وزراء خارجہ کا ایک اہم اجلاس آج ہفتے کو اردن کے صدر مقام عمان میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔
عرب لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حسام زکی نے ایک بیان میں بتایا کہ لیگ کی وزارتی وفد گذشتہ روز عمان پہنچا ہے جہاں عرب وزراء خارجہ کا القدس کے معاملے پر اہم اجلاس منعقد ہوگا۔
اجلاس سے قبل میڈیا کےنمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمان میں عرب وزراء خارجہ کے اجلاس میں امریکا کی جانب سے القدس کواسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیےجانے اور امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی پر غور کیا جائے گا۔
حسان زکی کا کہنا تھا کہ چھ دسمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کےبعد عرب لیگ کے فورم سے منظور کی جانے والی قراردادوں پر عمل درآمد کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ 6 دسمبر 2017ء کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد تل ابیب سے سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اسی حوالے سے کل جمعہ کو اردن، مصر، فلسطین، سعودی عرب، مارات اور مراکش کےوزراء خارجہ کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط بھی بھی شرکت کریں گے۔