یکشنبه 17/نوامبر/2024

موریتانیہ میں اخبارات کی اشاعت کیوں رُک گئی؟

پیر 8-جنوری-2018

افریقی ملک موریتانیہ میں مسلسل تیسرے ہفتے سے سرکاری اور نجی اخبارات کی اشاعت بند ہے۔ دارالحکومت نواکشوط میں حکومت کے سرکاری چھاپہ خانے میں تین ہفتے سے اخباری کاغذ کی قلت ہے اور ادارے کے پاس کاغذ خرید کرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق موریتانیہ میں اخبارات کے ڈسٹری بیوشن مراکز تیسرے ہفتے سے بند ہیں۔ لوگ اخبارات کی کاپی نہ ملنے کے باعث ان کی ویب سائیٹس کی طرف رجوع کرنے لگے ہیں۔

موریتانیہ میں 20 دسمبر کو قومی چھاپے خانے نے اخبارات کی اشاعت روکنے کا اعلان کیا تھا۔ چھاپہ خانے کا کہنا تھا کہ اس کے پاس کاغذ کی شدید قلت ہے اور پریس دو بڑے اخبارات ’الشعب‘ اور ’اوریزون‘ شائع نہیں کرسکتا۔

اس کے بعد ملک کے 25 دیگر اخبارات کی اشاعت بھی تعطل کا شکار ہے۔ لوگ خبروں اور روز مرہ معلومات کے لیے آن لائن ویب سائیٹس سے رجوع کر رہےہیں۔

خیال رہے کہ موریتانیہ میں تمام اخبارات سرکاری چھاپہ خانے میں چھاپے جاتے ہیں۔ یہ ملک کا واحد چھاپہ خانہ ہے جو آج سے 50 سال قبل قائم کیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی