پنج شنبه 01/می/2025

مسیحی برادری نے ’ضمیر فروش‘ کو المہد چرچ میں داخلے روک دیا

پیر 8-جنوری-2018

گذشتہ روز گرجا گھروں کی املاک اسرائیل کو فروخت کرنے میں  ملوث فلسطین کے ایک سرکردہ عیسائی پادر ی کے بیت لحم میں قائم ’المہد گرجا گھر‘ کے دورے کے عیسائی شہریوں نے احتجاج کیا اور پادری کو وہاں سے نکال باہر کردیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کو بیت لحم میں عیسائیوں کے مذہبی مرکز میں کرسمس کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گرجا گھروں کی املاک فروخت کرنے کے ملوث ہونے پرمتنازع پادری تھیوفلوس سوم نے بھی شرکت کرنا تھی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسے ہی تھیو فلوس المہد چرچ کے قریب پہنچا تو مشتعل ھجوم نے اس کے قافلے پر جوتوں اور انڈوں کی بارش کردی۔ پادری کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اس سے وہاں سے چلے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔

خیال رہےکہ تھیوفلوس پر فلسطین میں گرجا گھروں کی املاک اور اراضی اونے پونے صہیونیوں کو فروخت کرنے کے الزامات ہیں جس کی وجہ سے فلسطینی عیسائی برادری بھی اس کے خلاف سخت برہم ہے۔

ادھر دوسری جانب فلسطین می مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے ‘ضمیر فروش‘ عیسائی پادری کے خلاف مسیحی برادری کے احتجاج اور پادری کو المہد چرچ میں داخلے سے روکنے کے اقدام کی تحسین کی ہے۔

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسیحی برادری نے مذہبی مراکز کی املاک فروخت کرنے میں ملوث دھوکے باز پادری کے خلاف احتجاج کرکے قومی اور دینی حمیت کا ثبوت دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی