فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سرحدی علاقے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری زخمی ہوگیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کےترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ گذشتہ روز مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری زخمی ہوگیا۔
ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے القدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے خلاف نکالی گئی ریلی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ میں ایک فلسطینی شہری کی ٹانگ میں گولی لگی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔