دوشنبه 12/می/2025

رینڈر ہرن کی آنکھوں کا ہرموسم میں تبدیل کیوں ہوتا ہے؟

منگل 9-جنوری-2018

ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ قطب شمالی اور بعض دوسرے ملکوں میں پائے جانے ‘رینڈر ہرن‘ کی آنکھوں کا رنگ موسم کے ساتھ تبدیل ہوتا رہتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رینڈر ہرن کی آنکھوں کا رنگ موسم گرما میں بھوراسنہرہ [گولڈن براؤن] ہوتا اور موسم سرما میں گہرا نیلا ہوجاتا ہے۔

ہرن کے بارے میں یہ چونکا دینے والا انکشاف فرانسیسی جریدے ’لاکروا‘ میں شائع ایک رپورٹ میں کیا گیا۔

خیال رہے کہ رینڈر نامی یہ ہرن شمالی امریکا اور قطب شمالی کے علاقوں میں انتہائی مشکل موسم میں زندہ رہتا ہے۔ جن علاقوں میں یہ ہرن رہتا وہاں درجہ حرارت 40 درجے سینٹی گریڈ سے کم ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ہرن ان علاقوں میں پایا جاتا ہے جوجہاں روشنی انتہائی تیز ہو۔

موسم گرما کے مہینوں میں ہرن کی آنکھوں میں چمک بہت تیز ہوتی ہے۔ اس کی وجہ برفانی پہاڑوں پر برف کی چمک کا منعکس ہونا ہوتا ہے جب کہ قطب شمالی میں موسم سرما زیادہ طویل ہوتا ہے اور رات بھی لمبی ہوتی ہے۔ جب کہ رینڈر ہرن کو بہت تیز روشنی درکار ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ جانور ریچھ اور بھیڑیے یسے شکاری درندوں سے بچنے کے لیے بھی روشنی کی تلاش میں ہوتے ہیں کیونکہ درندی رات کی تاریکی سے فایدہ اٹھا کر ہرن کا شکار کرتے ہیں۔

مشکل ماحول میں ایڈجسٹ ہونے کے لیے قدرتی طور پر اس ہرن کی آنکھوںکا رنگ بدلتا رہتا۔ موسم گرما میں آنکھوں کا رنگ سنہری بھورا اور سردیوں میں گہرا نیلا ہوجاتا ہے۔ سردیوں میں آنکھوں کے رنگ کے نیلا ہونے سے ہرن کو تاریکی میں بھی دکھائی دیتا ہے۔ اس طرح سردیوں کی راتوں میں تبدیل ہوتا رنگ انہیں دور تک دکھائی دینے میں مدد دیتا ہے۔ اس طرح قدرت نے درندوں سے بچنے میں مدد کے لیے انہیں ایک اضافی نعمت عطا کررکھی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی انسان یا کسی دوسرے جاندار میں موجود نہیں۔

مختصر لنک:

کاپی