قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک کارروائی کے دوران تین سگی بہنوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی لڑکیوں کو بیگوں میں چاقو رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق قابض فوج نے تین فلسطینی لڑکیوں کو حراست میں لیا تو مسجد ابراہیمی کے محافظوں نے انہیں چھڑانے کی کوشش کی، تاہم قابض فوج نے انہیں مداخلت سے روک دیا گیا۔ تینوں لڑکیوں کو جو آپس میں سگی بہنیں بھی ہیں کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب قابض فوج نے مسجد ابراہیمی کے قریب سے کسی فلسطینی لڑکی کو چاقو رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس طرح کے واقعات اب روز کا معمول بن چکے ہیں۔