اُردن میں عمان میں کل جمعہ کے روز کے قبلہ اول کے دفاع میں ہونے والے عظیم الشان ملین مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عمان میں جمعہ روز القدس ملین مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک وسیع وعریض فلسطینی پرچم کی بھی نمائش کی گئی۔
دفاع الاقصیٰ جلوس جلسے کی شکل اختیار کرگیا۔ اس موقع پر فلسطینی پرچم کی نمائش کی گئی اور مقررین نے خطاب کیا۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ القدس کے حوالے سے عالم اسلام اور پوری دنیا میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ القدس پوری مسلم امہ کے لیے سرخ لکیر ہے۔
اردنی پارلیمنٹ کے رکن سعود ابو محفوظ نے اپنے خطاب میں کہا کہ القدس کو اسرائیلی کےحوالے کرنے کا صہیونی اقدام عرب ممالک اور عالم اسلام پر حملے کےمترادف ہے۔ انہوں نے عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کے خلاف اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔