جمعه 15/نوامبر/2024

مصر کے خلاف اعلان جنگ کا کوئی ارادہ نہیں:سوڈان

اتوار 14-جنوری-2018

سوڈان کی وزارت خارجہ نے قاہرہ میں متعین سوڈانی سفیر عبدالمحمود الحلیم کے اس بیان کی تردید کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ سوڈان مصر کے خلاف اعلان جنگ کرسکتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سوڈانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والے سوڈانی سفیر کے بیان پر بتصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفیر کےبیان کو سیاق سباق سے ہٹا کر نشرکیا گیا۔

بیان میں ’روسی ٹی وی ’آر ٹی‘ پرنشرخبرکومسترد کردیا کہا ہے کہ سوڈانی سفیرکے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ سوڈان کا مصرکے خلاف اعلان جنگ کا کوئی ارادہ نہیں۔ خرطومو دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتا ہے اور قاہرہ کے امن واستحکام کا خواہاں ہے۔

خیال رہے کہ روسی ٹی وی پر نشرکی گئی ایک خبرمیں کہا گیا تھا کہ سوڈانی سفیر نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ قاہرہ اور خرطوم کے درمیان سفارتی تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔ خرطوم مصری سفیر کو ملک سے نکال سکتا ہے۔ دونوں ملکوں کےدرمیان سفارتی تعطل کےبعد اعلان جنگ کیا جا سکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی