اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھوکی مالی اور اخلاقی بدعنوانی کے خلاف اسرائیلیوں کا احتجاج ساتویں ہفتے میں بھی جاری رہا۔
عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گذشتہ روز تل ابیب میں’ھبیما‘ کے مقام پرنیتن یاھو کی اخلاقی اور مالی کرپشن کے خلاف سیکڑوں اسرائیلیوں نے احتجاج کیا۔
ادھر العفولہ شہر میں 300 اور حیفا میں 200 اسرائیلیوں نے نیتن یاھو کی کرپشن کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ اس کے علاوہ کرکور، وروش بینا اور سمخ کےمقام پر سیکڑوں اسرائیلیوں نے نیتن یاھو سے استعفیٰ دینے کے لیے مظاہرہ کیا۔
ھبیما چوک میں ہونے والے مظاہرے میں سیکڑوں مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر نیتن یاھو سے اقتدار چھوڑنے کے لیے مطالبات درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے نیتن یاھو کے استعفے کے لیے شدید نعرے بازی کی۔