چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ: القسام مجاھدین نے متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی کر دیئے

جمعرات 22-فروری-2024

 

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس کےمجاھدین نے خان یونس کے مغرب میں ایک خصوصی صہیونی فورس کو نشانہ بنایا، جس میں انمیں سے کچھ ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔

 

بریگیڈز نے آججمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے مجاھدین ایک گھر کے اندر موجود ایک خصوصیصہیونی فورس کو قلعہ شکن TBG گولے سے نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ اس کے علاوہ قابض فوج اورمجاھدین میں جھڑپیں ہوئیں جس میں مجاھدین نے دشمن فوج پر مشین گنوں سے حملے کیے۔

 

جنوبی غزہ کیالامل کالونی اور خان یونس میں ہونے والی ان جھڑپوں میں متعدد اسرائیلی قابض فوجیجھنم واصل جب کہ کئی زخمی ہوگئے۔

آج جمعرات کی صبحسویرے سے”القسام” کے مجاہدین غزہ شہر کے زیتون محلے کے جنوب میں پیش قدمیکے اگلے مورچوں پر اور جنوب میں خان یونس شہر میں دراندازی کے اگلے مورچوں پر قابضفوج کے ساتھ شدید لڑائی میں مصروف ہیں۔

 

القسام بریگیڈزنےمسلسل 138ویں روز بھی متعدد محاذوں میں گھسنے والی صہیونی افواج کا مقابلہ جاریرکھا جس کے نتیجے میں اب تک 576 اہلکار اور فوجی ہلاک اور 2984 سے زائد زخمی ہوچکےہیں۔ تاہم یہ اعدادو شمار اسرائیلی ریاست کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں جو کہ حقیقیہلاکتوں کی تعداد مطابق نہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی